ابنا: یورپ اور امریکہ کے امور میں ایران کی وزرات خارجہ کے سکریٹری اور ایران کے ایٹمی مذاکرات ٹیم کے ایک رکن جناب مجید تخت روانچی نے فارس نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جنیوا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان 7 سے 9 نومبر تک ہونے والے مذاکرات میں ایرانی ٹیم نے بھرپور نیک نیتی اور ٹھوس عزم و ارادے کے ساتھ شرکت کی اسی لئے انہوں نے فریق مقابل سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی اسی عزم و ارادے کے ساتھ 20 نومبر کو ہونے والے جنیوا مذاکرات میں شرکت کرے ۔ جناب تخت روانچی نے امید ظاہر کی کہ جو مسائل ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان سات سے نو نومبر کے مذاکرات میں پیش کئے گئے اب انہیں دوبارہ پیش نہیں کیا جائیگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو مسائل توسیع پسندی کو ظاہر کرتے ہيں ان سے مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا ہے اور 20 نومبر کو ہونے والے مذاکرات ایران کے مقابل فریق کے لئے ایک آزمائش ہیں۔
.......
/169